منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

بھارت کادورتک مارکرنے والے میزائل کاتجربہ تیسری مرتبہ ناکام

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت کا دورتک دشمن کو ایٹمی ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کا خواب اس وقت چکنا چور ہو گیا جب گزشتہ روز اس کا ”نربھے کروز میزائل“ کا تجربہ تیسری بار ناکام ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میزائل اڑیسہ کی چاند پورسٹیٹ رینج سے داغا گیا تھا مگر وہ صرف 128 کلو میٹر سفر ہی کرپایا۔قبل ازیں مارچ 2013 ء میں بھی نر بھے ایٹمی میزائل کا تجربہ ناکام ہو ا تھا جبکہ اکتوبر 2014ء میں تجربہ کو بھارتی سائنسدانوں نے جزوی طور پر کامیاب قرار دیا تھا۔ میزائل اپنے طے شدہ راستہ سے بھٹکنے کی وجہ سے تباہ ہوا۔ اس کا گائیڈ ڈ سسٹم ریاست حیدرآباد کے ریسرچ سنٹر نے تیار کیا تھا۔ میزائل نے ابھی 128کلومیٹر سفر ہی کیا تھا تاہم سفر کے جس پوائنٹ پر اس نے موڑلینا تھاوہ نہ لے سکا اور ناک کے بل نیچے گرنے لگا جس پر اسے خود کار تباہی کے موڑپر ڈال کر تباہ کر دیا گیا۔ تجربہ کی ناکامی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں نربھے سٹیتھ توانائی سب سونک کا حامل کروز میزئل ہے جس کی تیاری میں بھارت نے دہائیاں صرف کر دی ہیں۔ اسے بھارتی مسلح افواج کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے بنایا جا رہا ہے اور اسے زمین، فضا اور سمندر سے داغا جا سکتا ہے۔ یہ امریکی ٹام ہاک میزائل کا چربہ ہے جسے پاکستان کے بابرمیزائل کا توڑ گردانا جاتا ہے۔ بھارتی مسلح افواج اس میزائل کی اشد ضرورت محسوس کر تا ہیں اور انہی مطالبہ پر اس کی تیاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ بھارت نے روسی تعاون سے تیار کردہ 290 کلو میٹر تک مار کرنے والا ایٹمی براہموس سپر سانک میزائل پہلے ہی فوج کے حوالے کر رکھے ہیں جبکہ اگنی سیریز کے 700 سے 5000کلومیٹر تک مار کرنے والے ایٹمی میزائل بھی بھارت کے پاس ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…