لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن میں اختلافات ختم کرنے کی ذمہ داری وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شیباز شریف کو سونپ دی گئی ہے . پارٹی ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں کس کو کیا ذمہ داری ملتی ہے اس بات کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے سب کو ساتھ کے لر چلنا ہو گا. وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اس ضمن میں سب سے پہلے متوقع طور پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے ملاقات کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو مزید بیان بازی سے روک دیا گیا ہے. واضح رہے کہ چودھری شیر علی اور رانا ثنا اللہ میں گذشتہ دنوں بہت سے اختلافات دیکھنے میں سامنے آئے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی جس کا نوٹس وزیر اعظم نواز شریف نے بھی لی