منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع

datetime 28  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں قیمتی پھلوں کی فہرست میں شامل جاپانی آم “میازاکی” اب پاکستان میں بھی اگایا جا رہا ہے، جو اپنی بے مثال مٹھاس اور انوکھے رنگ کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ آم بین الاقوامی مارکیٹ میں 800 سے 900 امریکی ڈالر فی کلو میں فروخت ہوتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ڈھائی سے تین لاکھ روپے بنتے ہیں۔

اس نایاب آم کی خاص بات اس کا گہرا سرخ اور جامنی رنگ، بغیر ریشے کا نرم گودا، اور خوشبودار ذائقہ ہے، جس کی بدولت اسے “دھوپ کا انڈہ” یا “ڈائناسور کے انڈے” جیسے دلچسپ نام بھی دیے گئے ہیں۔اب یہ قیمتی پھل کراچی کے علاقے ملیر، خاص طور پر میمن گوٹھ میں کاشت کیا جا رہا ہے۔ مقامی کسان غلام ہاشم نورانی نے جاپان سے میازاکی آم کا پودا منگوایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے موسمی حالات میں اس پودے کی خصوصی نگہداشت کی گئی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب یہ پودا پھل بھی دے رہا ہے۔یہ دوسرا سال ہے کہ غلام ہاشم کو میازاکی آم کی فصل حاصل ہوئی ہے۔ ان کے مطابق، رواں سیزن میں وہ یہ آم تین لاکھ روپے فی کلو تک فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پاکستان میں میازاکی آم کی کاشت مقامی مارکیٹ کے لیے تو خوش آئند ہے ہی، لیکن اس کی برآمد کے مواقع بھی پیدا ہو چکے ہیں، جو ملکی زرِ مبادلہ میں اضافے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…