اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

datetime 17  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا رنگا رنگ میلہ ایک مرتبہ پھر راولپنڈی میں سج گیا ہے، جہاں کرکٹ کے دیوانوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رُخ کر رہی ہے۔ میچ کے آغاز سے قبل قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے مناظر نے سماں باندھ دیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ شروع ہونے سے پہلے وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ان عظیم قربانیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جب کہ اسٹیڈیم قومی پرچموں اور “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھا۔ قومی ترانہ نہایت جوش و جذبے سے پڑھا گیا، جس کے بعد دلکش آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔پہلی اننگز مکمل ہونے کے بعد منعقدہ خصوصی تقریب میں پاکستان کے سپہ سالار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اسٹیڈیم پہنچے۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔تقریب کے میزبان حمزہ علی عباسی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ تین روز مسلح افواج کے نام کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق پہلا دن پاک فوج، دوسرا دن پاک بحریہ اور تیسرا دن پاک فضائیہ کے نام سے منسوب ہوگا۔اس طرح پی ایس ایل نہ صرف کرکٹ کا تہوار بن چکا ہے بلکہ قومی اتحاد اور مسلح افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا ایک خوبصورت مظہر بھی بن کر سامنے آیا ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…