پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے مہنگائی میں پسے عوام پر مہنگائی بم گرادیا ، ذرائع کے مطابق حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میںاو پی ڈی اور داخلہ فیس میں اضافہ کردیاگیا ہے ، او پی ڈی فیس 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کردی گئی ہے جبکہ اسپتال میں داخلہ فیس سو روپے سے بڑھا کر 150 روپے کردی گئی ہے ۔