اوکاڑہ(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے ایم پی اے مسعود شفقت ربیرا کی رکنیت معطل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پی پی 189 سے تحریک انصاف کے منتخب ہونے والے ایم پی اے مسعود شفقت ربیرا کو شاہ محمود قریشی کی مخالفت مہنگی پڑ گئی ہے۔ تحریک انصاف نے مسعود شفقت ربیرا کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ این اے 144 اوکاڑہ میں آزاد امیدوار ریاض الحق جج کی حمایت کرنے پر مسعود شفقت ربیرا کو شاکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے نعیم الحق اور شفقت محمود کی نگرانی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔