لاڑکانہ(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کے مرکزی صدر اور ایم این اے فریال تالپور نے نوڈیرو ہاو س میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں وہ امیدوار حتمی ہیں اور اگر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر امیدواران نے ان پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وہ دستبردار ہوجائیں کیونکہ یہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف عمل ہے اور جو بھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے گا اس کی ممبرشپ ختم کی جائے گی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان پارٹی کی جانب سے نامزد امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لیں تاکہ مخالفین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جائے اور جو بھی کارکن اور پارٹی امیدواورں کی مخالفت کرے گا وہ پارٹی میں نہیں رہے گا۔