پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاﺅسوں کو سرکاری محکموں سے واپس لے کر انہیں سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے کھولنے کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اس سلسلے میں پہلے مرحلے پر نتھیاگلی میں مختلف صوبائی محکموںکے 16 ریسٹ ہاﺅس صوبائی محکمہ سیاحت کے حوالے کرکے انہیں سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے جس سے ان ریسٹ ہاﺅسوں پر سالانہ دوکروڑروپے سے زائد کے سرکاری اخراجات کے بجائے اب صوبائی حکومت کو آمدن شروع ہو گئی ہے اور صرف چارماہ میں صوبائی حکومت کو ان سے 40 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جمعہ کے روز ” ریٹریٹ ہاﺅس” نتھیاگلی میں ان ریسٹ ہاﺅسوں کی بکنگ کیلئے قائم کئے گئے ویب پورٹل کاافتتاح کرکے انہیں عام لوگوں کیلئے کھول دیا ہے واضح رہے کہ “ریٹریٹ ہاﺅس” صوبے کے چیف سیکرٹری کیلئے مختص تھا اور موجودہ چیف سیکرٹری امجد علی خان نے صوبائی حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے سب سے پہلے اپنے ریسٹ ہاﺅس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے اسے محکمہ سیاحت کے حوالے کردیا ہے اس سلسلے میں جمعہ کے روز ” ریٹریٹ ہاﺅس” ہی میں ایک تقریب منعقدکی گئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تھے جبکہ تقریب میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین ، صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی، ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون، ساجدہ ذوالفقار، تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق، چیئرمین ڈیڈک سردار محمد ادریس، چیف سیکرٹری امجدعلی خان، سیکرٹری ٹوارزم محمد اعظم خان، ایم ڈی ٹوارزم کارپوریشن مشتاق خان،کمشنر ہزارہ اکبر خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے عام لوگوں کے استعمال کیلئے 15 ریسٹ ہاﺅس ٹوارزم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے حوالے کئے ہیں ان میں ریٹریٹ ہاﺅس نتھیاگلی، کرناک ہاﺅس، پولیس ریسٹ ہاﺅس، انسپکشن بنگلہ مری،فارسٹ ریسٹ ہاﺅس ٹھنڈیانی،، ایڈیشنل کاٹیج نتھیاگلی،ونڈیا کاٹیج، پائین ریسٹ ہاﺅس، فارسٹ کاٹیج، فارسٹ ریسٹ ہاﺅس ڈونگا گلی،فارسٹ ریسٹ ہاﺅس باڑیاں،ٹی سی کے پی ریسٹ ہاﺅس ٹھنڈیانی اور یورپین کاٹیج نمبر1 ،29 ،30 شامل ہیںاگلے مرحلے میں 13 مزید ریسٹ ہاﺅسز ٹوارزم کارپوریشن کے حوالے کئے جائیں گے جہاں عام سیاح ادائیگی کے عوض رہائش اختیار کر سکیں گے تقریب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی خطاب کیا اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا۔