کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کی14اہم شخصیات کو جان کا خطرہ لاحق ،خفیہ اداروں نے ان شخصیات کو دہشت گردوں کا آسان ہدف قرار دیتے ہوئے اعلٰی حکام کو رپورٹ ارسال کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایک حساس ادارے کی جانب سے جاری انفارمیشن رپورٹ کے مطابق سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے دہشت گرد خصوصاً ضلع غربی میں مخالف تنظیموں کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں،سیاسی اور مزہبی جماعتوں کے دہشت گرد چوبیس گھنٹے مخالفین کا آسان ہدف تلاش کرتے گھوم رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دہشت گرد اس تلاش میں ہیں کہ کہیں انہیں کوئی مخالف سکیورٹی کے بغیر دکھائی دے تو وہ انہیں فوری نشانہ بنا لیں۔رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سیاسی، مزہبی اور کچھ کالعدم تنظیمیں ایک بار پھر سرگرم ہوچکی ہیں،تمام دہشت گردوں کو مقامی ہم خیال لوگوں کو مکمل سپورٹ حاصل ہے۔شہر کی سیاسی اور مزہبی چ14اہم شخصیات دہشت گردوں کے لئے آسان ہدف ہیں۔