پشاور(نیوز ڈیسک)زرگرآباد میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ میں 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پشاورکے علاقے زرگر آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین موقع پرجاں بحق ہوگئیں اورعلاقے میں خوف کی فضا قائم ہوگئی جب کہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان کی کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔