بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات، ووٹر لسٹوں میں ردوبدل بارے 750ثبوت مل چکے ہیں

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کے حوالے سے 750ثبوت مل چکے ہیں ‘اصل فیملی کے ووٹ غائب جبکہ فرضی لوگوں کے ووٹ یہاں منتقل ہو چکے ہیں ‘ہم الیکشن کمیشن میں ثابت کریں گے کہ (ن) لیگ نے نادرا کے ساتھ ملکر مک مکاو¿ کیا ہے۔وہ جمعرات کے روز چیئر مین سیکرٹر یٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اپنے ووٹوں کے عدم اندراج کے حوالے شکایت کر نیوالے شعیب کر یم ‘اویس او ر ملک سلیم یاسین اور دیگر بھی موجود تھے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے باقاعدہ منصوبہ کے تحت حلقے سے تحر یک انصاف کے ووٹر وں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کیے ہیں اور یہاں ایک فیملی کو نادرانے 2بھائی اور ایک بہن بھی ”عطاء“کی ہے جبکہ درجنوں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے گھروں کے ایڈریس میں انکے اپنے ووٹ نہیں ہیں لیکن وہاں دوسروں کے ووٹ منتقل ہو چکے ہیں اور ایک فیملی کے50ووٹ اچانک دوسرے حلقے میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمن آباد سمیت دیگر علاقوں سے لوگ خود پارٹی سیکرٹر یٹ بھی آرہے ہیں جبکہ بعض ای میل کے ذریعے ہم سے رابطے کر رہے ہیں ۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…