ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین علی زئی سمیت 13افراد کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ظہیرالدین علی زئی کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں، ساکھ خراب کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تھانہ چہلک پولیس کے مطابق ملتان کے شہری مہر منیر کو 28مارچ 2014میں رحیم ٹاون سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں کی جانب سے رہائی کے بدلے ایک کروڑ 50لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔ مغوی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ظہیر الدین علی زئی نے اسے اغوا کیا تھا۔اس کے اہل خانہ نے ایک کروڑ 20لاکھ روپے ظہیر الدین علی زئی کے اکاو?نٹ میں منتقل کیے۔ جس پر اغوا کاروں نے 15اپریل 2014کو اسے رہا کر دیا تھا۔ مغوی کی درخواست پر پولیس نے پی ٹی ا?ئی کے ایم پی اے ظہیرالدین سمیت 13افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری جانب ظہیرالدین علی زئی نے کہا کہ ان کا اغوا برائے تاوان سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں جھوٹا مقدمہ درج کراکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔