منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے شاہد آفریدی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 8  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی اس موقع پر شاہد آفریدی نے آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں تفریح کا واحد ذریعہ کرکٹ ہے، محسن نقوی ایک محنتی شخص ہیں جو کرکٹ کے لیے خلوص سے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی وزارتِ داخلہ اور پی سی بی کی چیئرمین شپ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں تو پاکستان کو فائدہ ہو گا، دو عہدوں کے ساتھ وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ محسن نقوی میں کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت زیادہ جوش اور ہمت ہے، کرکٹ فل ٹائم جاب ہے، وزارتِ داخلہ اور پی سی بی چیئرمین شپ دونوں بڑی ذمے داریاں ہیں، دو بڑے کام ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ایک میٹنگ میں شاہد آفریدی نے محسن نقوی کے کاموں کی تعریف کی تھی لیکن انہیں یہ بھی کہا تھا کہ وہ اگر وزارت یا پی سی بی میں سے ایک کام کا انتخاب کریں تو اس سے وہ زیادہ بہتر انداز میں توجہ دے سکتے ہیں، محسن نقوی کے وڑن سے پی سی بی کو فائدہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق جون میں امریکا میں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے دوران محسن نقوی نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ میں اپنی مصروفیات کے باوجود ہر وقت پاکستان کے لیے حاضر ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…