منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بہت سی چیزیں میرے ہاتھ میں نہیں، مشورہ بھی نہیں لیا جاتا، محمد رضوان

datetime 7  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ سے وائٹ واش پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ایک انٹرویو میںکپتان محمد رضوان نے کہا کہ تنقید کرنا آپ کا حق ہے بطور لیڈر اپنی غلطی مانتا ہوں، بہت سی چیزوں میں بہتری لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم چالیس اوورز تک اچھا کھیلتے ہیں لیکن فنش نہیں کرپاتے، گیم اویئرنس کی اب بھی کمی ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ٹی 20 سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کا تھا جسے تسلیم کیا، بہت سی چیزیں ہمیں معلوم نہیں نہ ہی ہم سے مشورہ لیا جاتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو تمام کریڈٹ دوں گا، وہ ہر شعبے میں ہم سے اچھا کھیلے، نیوزی لینڈ نے ایشین کنڈیشنز میں بھی اچھا پرفارم کیا تھا اور اس سیریز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہونے جارہی ہے، امید ہے کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دیں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں ہرا کر 3 میچز کی سیریز 0ـ3 سے جیت لی ہے۔ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 1ـ4 سے شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…