بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

سمندر میں اکیلا کشتی لے کر نکل جانے والا شرارتی بچہ کرشماتی طور پر 24 گھنٹے زندہ دریافت

datetime 28  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ذرا تصور کریں کہ ایک شرارتی بچہ مچھلی پکڑنے کے شوق میں کشتی لے کر سمندر کی وسعتوں میں نکل جائے اور وہاں بھٹک کر گم ہو جائے، تو کیا ہوگا؟ چین میں ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں 10 سالہ بچہ چپکے سے کشتی میں بیٹھ کر شکار کے لیے سمندر میں روانہ ہوا اور 24 گھنٹے تک راستہ بھٹکتا رہا۔ حیرت انگیز طور پر وہ زندہ بچ نکلا اور ایک بحری جہاز کے عملے نے اسے بچا لیا۔

یہ واقعہ چینی صوبے ہینان میں پیش آیا، جہاں سیاحوں کی ایک کشتی نے سمندر میں تنہا بھٹکتے اس بچے کو دیکھ کر فوری طور پر ریسکیو کیا۔ بچہ، جس کا نام لیانگ بتایا جا رہا ہے، کا کہنا تھا کہ وہ شکار کے لیے نکلا تھا لیکن واپسی کا راستہ بھول گیا۔ اس کا گھر ساحل سے تقریباً 30 کلومیٹر دور واقع تھا، اور اس کا محفوظ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں سمجھا جا رہا۔

لیانگ کے مطابق، اس نے 24 گھنٹوں کے دوران کئی گزرنے والے جہازوں کو مدد کے لیے آوازیں دیں، لیکن کسی نے اس کی پکار نہیں سنی۔ دوسری طرف، اس کے والدین پوری رات اسے تلاش کرتے رہے اور مقامی پولیس سے بھی مدد طلب کی۔ والدین کا کہنا تھا کہ لیانگ گاؤں کے قریب سے ایک کشتی چرا کر شکار کے لیے نکل گیا تھا۔

یہ شرارتی بچہ پہلے بھی اپنی غیر معمولی حرکتوں کی وجہ سے گاؤں میں مشہور ہے۔ وہ اکثر کھمبوں اور درختوں پر چڑھ جاتا ہے، اور ایک مرتبہ تو مقامی مندر میں آگ لگانے کی واردات میں بھی ملوث پایا گیا تھا۔ اس کے والدین صفائی کا کام کرتے ہیں، اور اس کی مسلسل شرارتوں کے باعث اسے خصوصی پولیس واچ لسٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ مزید پریشانیاں نہ کھڑی کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…