نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں ایک شوہر نے خود ہی اپنی بیوی کی شادی دوسرے شخص سے کرا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں ایک دوسرے کو پسند کرنے والے جوڑے نے شوہر کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیے تھے جبکہ ایک اور واقعے میں شوہر کو قتل کرنے کے لیے اجرتی قاتل کا سہارا لیا گیا تھا۔
اب انہی واقعات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اور اپنی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے ایک شخص نے خود ہی اپنی بیوی کی شادی اس کی پسند کے شخص سے کرا دی۔اس موقع پر خاتون کا پہلا شوہر بطور گواہ شادی میں شریک بھی ہوا۔