بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

حسن نواز نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ بنادیا

datetime 21  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (این این آئی)کلینڈ میں کھیلا جانے والا میچ پاکستان ٹیم اور شائقین سمیت خود حسن نواز کے لیے بھی بہت ہی یادگار بن گیا۔حسن نواز نیوزی لینڈ کے خلاف 45 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں اس طرح انہوں نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔حسن نواز نے اپنے تیسرے ہی میچ میں بابر اعظم کا یہ ریکارڈ توڑا ہے۔ انہوں نے ا?ج 44 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی تھی۔

اس سے قبل بابر اعظم نے 2021ء میں جنوبی افریقا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی جبکہ 2023ء میں بابر اعظم نے لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف 58 گیندوں پر سنچری بنائی تھی اور 2014ء میں احمد شہزاد نے بنگلادیش کے خلاف 58 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

علاوہ ازیں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بھی بن گئی۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین پلیئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حسن نواز نے کہا کہ مجھے ٹیم منیجمنٹ نے بہت سپورٹ کیا، کسی نے مجھے یہ نہیں کہا کہ آپ پہلے دو میچز میں دو مرتبہ آؤٹ ہوئے۔حسن نواز نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران مجھ پر بالکل بھی دباؤ نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…