منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

روہت شرما کے بعد بھارت کا اگلا کپتان کون؟ نام سامنے آ گیا

datetime 20  مارچ‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کو ایک سال میں دو آئی سی سی ٹرافیاں جتوانے والے کپتان روہت شرما کا متبادل کون ہوگا ایک نام سامنے آ گیا۔بھارت کو ایک سال میں دو آئی سی سی ٹرافیاں (ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 اور چیمپئنز ٹرافی 2025) جتوانے والے کپتان روہت شرما کی جلد کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں۔

روہت نے فی الحال ان خبروں کو افواہ ہی قرار دیا ہے تاہم ایک سابق بھارتی سلیکٹر روہت شرما کے جا نشین کا نام سامنے لے آئے ہیں۔سابق سلیکٹر اور وکٹ کیپر صبا کریم نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ روہت شرما کی جگہ رشبھ پنت انڈین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہر طرز کی کرکٹ کے لیے الگ کپتان بنانے کا ٹرینڈ ہے، تاہم اگر تمام فارمیٹس کے لیے ایک ہی کھلاڑی کو کپتان منتخب کیا جائے تو میں اس کے لیے رشبھ پنت کا ہی نام لوں گا۔

صبا کریم نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ میں رشبھ پنت واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹ میں اپنی صلاحیتیں منوا لی ہیں۔ اس لیے وہ اس عہدے کے سب سے بڑے دعوے دار ہوں گے۔سابق سلیکٹر جو آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز ٹیم میں رشبھ پنت کے ساتب بطور مینٹور کام کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنت میں میں میچ جیتنے کی بھوک ہے اور وہ کپتانی کا بوجھ نہیں لیتا۔ان کا کہنا تھا کہ اب بھارتی ٹیم 2027 کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مدنظر رکھ کر بنائی جانی چاہیے اور اس کے لیے طویل مدتی کپتان کا تلاش کرنا ہو گا، جس کے لیے پنت موزوں ترین امیدوار ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…