بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

معذرت،آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے افغانستان کیخلاف سیریز ملتوی کر دی

datetime 13  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں برس جولائی میں افغانستان ٹیم کی میزبانی سے معذرت کرتے ہوئے سیریز ملتوی کر دی ہے۔دنیائے کرکٹ میں تیزی سے ابھرنے والے دو ٹیموں افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان تینوں فارمیٹ کے میچز پر مشتمل سیریز رواں برس ہونی تھی تاہم آئرش بورڈ نے چند ماہ قبل ہی افغانستان ٹیم کی میزبانی سے معذرت کرتے ہوئے یہ سیریز ملتوی کر دی ہے۔

آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز ملتوی کرنے کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم پر طالبان حکومت کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد جہاں کرکٹ حلقہ اس کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں وہیں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بھی آئی سی سی سے افغانستان ٹیم کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔تاہم کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کے التوا کا تعلق افغان ویمن کرکٹ ٹیم پر پابندی کی وجہ سے نہیں بلکہ بورڈ مالی طور پر افغانستان کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہے۔

اگر آئرلینڈ کرکٹ کی مصروفیات دیکھیں تو ویسٹ انڈیز مئی جون میں آئرلینڈ میں محدود اوورز کے میچز کھیلے گا جس کے بعد انگلینڈ ستمبر میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پہنچے گا۔اس درمیان آئرلینڈ کو جولائی میں ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے افغانستان کی میزبانی کرنی تھی، جس سے اس نے معذرت کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…