دبئی (این این آئی) چیمپئنزٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب سے پاکستانی آفیشل غائب رہے، پوڈیم پر کوئی بھی پاکستانی آفیشل دکھائی نہیں دیا۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنزٹرافی 2025 کا میزبان پاکستان ہی اختتامی تقریب سے غائب ہوگیا، ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اسٹیڈیم میں موجود تھے، تاہم انھیں آئی سی سی کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا۔
پاکستان کا کوئی آفیشل تقریب کے دوران پوڈیم پر نظر نہیں آیا، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسٹیج پر نہیں بلایا۔آئی سی سی چیئرمین جے شاہ، بی سی سی آئی صدر راجر بنی، بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجت سائیکے اور نیوزی لینڈ کے راجر ٹوز اسٹیج پر موجود تھے۔