اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم اور کپتان نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 10  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک بھارتی ٹیم نے مسلسل 15 ایک روزہ میچز اور کپتان روہت شرما نے مسلسل 12 میچوں میں ٹاس نہ جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور وہ اس ریکارڈ میں برائن لارا کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا تو بھارتی کپتان روہت شرما نے شبمن گل کے ساتھ ملکر ٹیم کو 105 رنز کا بہترین آغاز فراہم کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

روہت شرما نے فائنل میچ میں نہ صرف اپنی نصف سینچری مکمل کی بلکہ 83 گیندوں پر 76 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز بھی کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔تاہم، میچ کے دوران روہت شرما نے ایک بدترین عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، وہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس بھی نہ جیت سکے اور یوں انہوں نے مسلسل 12 میچوں میں ٹاس نہ جیتنے کا ریکارڈ قائم کرلیا۔اس فہرست میں روہت شرما اور برائن لارا مسلسل 12،12 ٹاس ہار کر ہم پلہ ہیں، برائن لارا نے 1998 سے 1999 کے دوران یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اور اب روہت شرما بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر نیدرلینڈ کے کپتان پیٹر بورین ہیں جو 2011 سے 2013 کے دوران مسلسل 11 میچوں کے ٹاس نہیں جیت سکے تھے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…