منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ثناء جاوید کاسوشل میڈیا پر شعیب ملک سے محبت کا اظہار’ویڈیو وائرل

datetime 7  مارچ‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔ثناء جاوید پاکستان کی صفِ اوّل کی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 9.1 ملین سے زائد فالوورز موجود ہیں۔گزشتہ سال جنوری میں ثناء جاوید نے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔

دونوں کی پہلی ملاقات ایک گیم شو کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا اور پھر یہ خوبصورت رشتہ شادی میں تبدیل ہو گیا۔ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔انہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج اور ہر دن آپ کو سیلیبریٹ کر رہی ہوں، آپ جادو کی طرح ہیں، شعیب ملک!یہ محبت بھرا پیغام دیکھ کر مداح خوش ہو گئے اور اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے لگے۔ثناء جاوید اور شعیب ملک کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے اور ان کی تصاویر پر ہزاروں مداح محبت بھرے تبصرے کر تے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…