ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں خواتین پر مظالم کی نئی داستان، 22 سالہ خاتون کا لرزہ خیز قتل

datetime 5  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے مظالم کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ہریانہ میں 22 سالہ خاتون کا بے رحمانہ قتل کیا گیا اور لاش کو سوٹ کیس میں چھپا دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کانگریس پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ مقتولہ ہیمنی ناروال کانگریس ورکر تھیں اور انہوں نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بھی حصہ لیا تھا۔

کانگریس صدر بھوپندر سنگھ ہودا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہریانہ حکومت پر نااہلی کا الزام لگایا اور مقدمے کی اعلی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیمنی ناروال کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پھر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ہریانہ میں خواتین پر بڑھتے مظالم بھارت کے عدالتی نظام پر سنگین سوالیہ نشان بن چکے ہیں، جبکہ پولیس کی خاموشی اور عدم دلچسپی قاتلوں کے حوصلے بلند کر رہی ہے۔یہ واقعہ کوئی نیا نہیں، بھارت میں خواتین کے خلاف مظالم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اگست 2024: کولکتہ کے میڈیکل کالج میں 31 سالہ خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ جولائی 2023: بہار میں پانچ سالہ بچی کو اغوا، زیادتی اور قتل کا نشانہ بنایا گیا۔

فروری 2025: کیرالہ کی ایک نو عمر لڑکی نے انکشاف کیا کہ وہ پانچ سالوں میں 60 مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہو چکی ہے۔ہریانہ حکومت کی غفلت اور قانون کی حکمرانی میں کمی کے باعث مجرموں کو کھلی چھوٹ مل رہی ہے، جبکہ خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔کانگریس رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قتل اور دیگر مظالم کے معاملات کی غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…