اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی: گروپ بی میں سیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ،کس ٹیم کے چانسز زیادہ ہیں؟

datetime 26  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹس ملا۔گروپ اے سے پہلے ہی بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں لیکن گروپ بی کی چاروں ٹیمیں اب بھی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے میچز کھیلیں گی۔جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے دو میچز کے بعد اب تین، تین پوائنٹس ہیں اور جنوبی افریقا پوائنٹس ٹیبل پر بہتر رین ریٹ کی وجہ سے پہلے نمبر پر موجود ہے، آسٹریلیا کا دوسرا جبکہ انگلینڈ اور افغانستان بالتریتب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سب سے موزوں ٹیم ہے ان کا رن ریٹ پلس 2.140 ہے، اگر پروٹیز ہفتے کو اپنے آخری گروپ میچ میں انگلینڈ کیخلاف کامیابی حاصل کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کافی ہوگا۔اگر جنوبی افریقا انگلینڈ سے ہار جاتی ہے تب بھی وہ فائنل فور میں جگہ بناسکتی ہے لیکن انگلینڈ کو باقی میچوں میں سے ایک میچ ہارنا ہوگا۔گروپ بی میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے، گروپ مرحلے میں آخری میچ میں کامیابی آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں لے جائے گی۔اگر کینگروز ہار گئے تو انہیں انگلینڈ کو ہرانے کے لیے جنوبی افریقا پر انحصار کرنا پڑے گا۔

جوز بٹلر الیون کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں ٹورنامنٹ میں برقرار رکھنے کے لیے باقی دونوں میچز جیتنے ہوں گے۔انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف میچ گروپ بی کی چاروں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، اگر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا اپنے بقیہ گروپ میچ ہار گیا تو فاتح ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔افغانستان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو شکست دینا ہوگی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…