جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سالوں سے پاکستان کی ایسی ٹیم نہیں دیکھی، ہربھجن سنگھ حیران رہ گئے

datetime 25  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے گرین شرٹس کی شکست پر کہا ہے کہ میں نے سالوں سے پاکستان کی ایسی ٹیم نہیں دیکھی۔چییمپئنزٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شرمناک شکست سے دوچار کیا، میزبان ہونے کے باوجود یہ بات تقریباً واضح ہے کہ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا سفر ختم ہوچکا ہے، اگر مگر کی کوئی بہت بڑی انہونی ہوجائے تو پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں جاسکتی ہے مگر اس کے چانسز بھی ناممکن نظر آتے ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر اس طرح کی پاکستانی ٹیم دیکھ کر حیران ہیں، انھوں نے پاکستانی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پاکستان سے جب بھی مقابلہ ہوتا تھا تو لگتا تھا یہ ٹیم ہمیں ہرا سکتی ہے۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ جب پاکستانی ٹیم آتی تھی تو ہمیں لگتا تھا کہ یہ ٹیم ہمیں لتاڑ سکتی ہے، ان کے پاس وہ اسٹار پلیئر تھے وہ پاور پیک کھلاڑی اور بولرز ہوا کرتے تھے، بولنگ بہت اچھی تھی، پہلے کی ٹیم متحد دکھتی تھی۔بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اس ٹیم میں اسٹار کرکٹر تو ہونگے مگر مجھے یہ ٹیم متحد نہیں دکھتی، ٹیم میں 6، 7 کھلاڑی ایسے ہونے چاہیئں جو آپ کو چیمپئن شپ جتواتے ہیں۔مجھے پاکستان کی ٹیم ویسی نظر نہیں آرہی، اگر اس ٹیم کا 90 یا 2000 کے اوائل کی ٹیم سے مقابلہ کیا جائے تو وہ بہت مضبوط ٹیم ہوتی تھی، ہمیشہ ان کے سامنے کھیلنے میں لگتا تھا کہ میچ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ پہلے سامنے دم دار ٹیم نظر آتی تھی، جو ٹیم پہلے برابری پر کھڑی ہوتی تھی اب بھارت کی ٹیم مجھے اکثر پاکستان سے آگے لگتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…