جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

datetime 24  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیمپئنزٹرافی کے اپنے دونوں گروپ میچوں میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل میں پڑ گئی۔گرین شرٹس کی ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کا معاملہ ایک بار پھر اگر مگر کی صورتحال اختیار کر گیا۔ قومی ٹیم کو فائنل فور میں جگہ بنانے کی پہلی امید بنگلادیش کی فیورٹ نیوزی لینڈ سے فتح ہے۔

پاکستان بنگلادیش کے رحم و کرم پر ہو گا۔میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دو شکستوں کے ساتھ، پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات تاریک ہو گئے ہیں لیکن دفاعی چئیمپئنز ریاضی کے اعتبار سے ابھی بھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔محمد رضوان کی قیادت والی ٹیم اب گروپ اے کے باقی تینوں میچوں کے نتائج پر منحصر ہے۔

سب سے پہلے، پاکستان چاہے گا کہ بنگلا دیش 24 فروری کو نیوزی لینڈ کو ہرائے اور پھر 27 فروری کو اسی ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دے کر اپنے نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے کے علاوہ دو اہم پوائنٹس حاصل کرے۔اس کے بعد گرین شرٹس ہندوستان سے نیوزی لینڈ کو شکست دینے کی امید کریں گے تاکہ بلیک کیپس بھی دو پوائنٹس اور کمتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…