جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیمپئنزٹرافی؛پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے آسان ہدف دے دیا

datetime 23  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی بیٹرز نے انڈر پریشر کھیل کا مظاہر کیا اور بھارت کو جیت کے لیے آسان ہدف دے دیا ۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوور زمیں 10وکٹوں کے نقصان پر 241رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ بابر اعظم اور امام الحق اوپنر آئے تو دونوں بیٹر آغاز میں انڈر پریشر رہے۔ بابر اعظم23رنز بنا کر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے فوری بعد امام الحق بھی 10سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ان کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے ایک پارٹنر شپ لگائی لیکن پھر کپتان 46 رنز بنا کر اکشر پاٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد سعود شکیل 62رنز بنا کر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد طیب طاہر چار سکور بنا کر جدیجہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔شاہین آفریدی بغیر کوئی سکور کیے کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان آغا19سکور بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ بھی 14سکور بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ۔بھارت کی جانب سےکلدیپ یادیو نے تین ، ہاردیک پانڈیا نے دو جبکہ ہر شیت رانا ، اکشر پاٹیل اور جدیجہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…