اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی،پاک بھارت ٹاکرے میں بارش کا امکان

datetime 22  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( این این آئی )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے کے سب سے بڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ سے قبل قیاس آرئیاں جاری ہیں کہ بارش میچ کا مزہ کرکرہ کر سکتی ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کرانے کے لیے تیار ہے اور شائقین بھی پرجوش ہیں۔البتہ دبئی میں آج کل روزانہ رات میں خنک ہوا چل پڑتی ہے، یہاں منگل 18فروری کو بارش ہوئی تھی جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلادیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیئے تھے۔متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلادیش اور بھارت کے میچ پر بارش کا اثر نہیں ہوا۔

البتہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران بارش کے خطرات برقرار ہیں۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کے لیے ہوگی جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔دبئی میں دن کا درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے قوانین کے مطابق گروپ اسٹیج میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…