ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئنزٹرافی ،پاکستان کوبھارت پربرتری حاصل

datetime 21  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) آئی سی سی ٹورنامنٹس کی بات کی جائے تو بھارت کو ہمیشہ پاکستان پر برتری حاصل رہی ہے۔ لیکن چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کوبھارت پربرتری حاصل ہے اور پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو 3بار شکست دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 5 میچز کھیلے گئے۔جن میں سے 3میچ پاکستان نے جیتے اور بھارت نے صرف دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف نہ صرف تین میچ جیتے ہیں بلکہ گزشتہ ٹورنامنٹ میں بھارت سے ٹائٹل بھی چھین لیا تھا۔ 2017ء میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے پاس اب بھی 18جون 2017ء کے اس میچ کے آدھے کھلاڑی موجود ہیں۔ ایسے میںبھارتی ٹیم کو وہ ہار اور پاکستان کی جیت یاد رہے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پہلی بار 1998ء میں منعقد ہوئی تھی لیکن بھارت اور پاکستان کو اپنے پہلے میچ کے لیے 2004ء تک انتظار کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ میں کھیلی گئی چوتھی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے آئیں۔ پاکستان نے یہ میچ 3وکٹوں سے جیت لیا۔

اس کے بعد 2009ء میں بھی پاکستان نے بھارت کو 54رنز سے شکست دی تھی۔بھارت نے 2013ء میں چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف پہلی فتح حاصل کی تھی۔ برمنگھم میں کھیلا گیا یہ میچ بھارت نے 8وکٹوں سے جیت لیا۔ 2017ء میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان دو بار آمنے سامنے ہوئے۔ بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو 124رنز سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد فائنل میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 180رنز سے شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ اپنی پچھلی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…