منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو پہلے میچ میں ہی بدترین شکست کا سامنا

datetime 19  فروری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پاکستان کی ٹیم 321 رنز کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شال 69اور بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 42، فخر زمان 24، حارث رئوف 19، شاہین شاہ آفریدی 14، نسیم شاہ 13، سعود شکیل 6، کپتان محمد رضوان 3اور طیب طاہر 1رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔

کیویز کی جانب سے وِل او رورکی اور کپتان مچل سینٹنر نے 3، 3جبکہ میٹ ہینری نے 2اور مائیکل بریسویل اور نیتھن اسمتھ نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 320رنز بنائے تھے۔میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 73رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10جبکہ کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کے بعد ول ینگ 107رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے۔ول ینگ کے آئوٹ ہونے کے بعد ٹام لیتھم اور گلین فلپس کے درمیان بھی 125رنز کی لمبی شراکت داری قائم ہوئی۔ گلین فلپس 49.4اوورز پر 61رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف اور نسیم شاہ نے دو، دو، ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…