بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کا آرمی چیف جنرل عاصم منیرکو خط، بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 3  فروری‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے، بانی نے بطور سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ خط لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں آرمی چیف سے پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی، بانی پی ٹی آئی نے خط میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی بھی بات کی۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج سے اظہار یکجہتی کیا، خط میں کہا کہ فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ہے، ضرورت ہے پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی رہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط میں پہلا نقطہ فراڈ الیکشن اور منی لانڈررز کو جتوانے سے متعلق ہے، دوسرا نقطہ 26ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ متاثر ہونے پر ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کا بھی حوالہ دیا۔بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ پیکا قانون کو کریمنلائز کیا گیا، تنقید کا گلا گھونٹا گیا، سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کرنے کیلئے پیکا قانون لایا گیا۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط میں چوتھا نقطہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے پرچے، چھاپے اور گولیاں چلانے پر ہے، باںی پی ٹی آئی نے لکھا صحافیوں کو دھمکیاں دینے سے سارا نزلہ فوج پر گر رہا ہے، خط میں پانچواں نقطہ انٹیلی جنس اداروں کے کام سے متعلق ہے۔بانی پی ٹی آئی نے خط میں لکھا ملکی معیشت گھٹنوں پر ہے، حکومت نے روپے کی قدر روک کر معیشت کو متاثر کیا ہے، خط میں سرمایہ کاری سب سے کم ہونے اور انٹرنیٹ بند ہونے کا بھی لکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…