جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا

datetime 1  فروری‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وِلا کا کام مکمل ہوگیا جبکہ فنشنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی۔

ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔ عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن کررہے تھے۔ادھر گھر پر لکھی گئی نام کی پلیٹ سے ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو ہٹادیا ہے اور اب انکی جگہ اپنے بیٹے اذہان کا نام لکھا ہے۔بھارتی ٹینس اسٹار دبئی اور حیدرآباد میں دو ٹینس آکیڈمیز چلارہی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ٹی وی نشریات میں سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہیں، انہوں نے رواں ماہ آسٹریلین اوپن 2025 کی کوریج پر کام بھی کیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کی پہلی ترجیح اب ان کا بیٹا اذہان ہے، جو انکا بہترین دوست ہے۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم 14 سال بعد 2024 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی، انکا بیٹا اذہان 2017 میں پیدا ہوا تھا۔ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر سے شادی کے بعد دبئی آگئی تھیں اور وہیں سے اپنی اکیڈمی چلارہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی اور 6 گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…