پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران نتائج نہیں مانیں گے، ایاز صادق

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) حلقہ این اے122 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ میں نے3 ہفتے قبل ہی کہہ دیاتھا کہ عمران خان نتائج کوتسلیم نہیں کرینگے، یہ دہرامعیار نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کوپی پی147 سے کامیابی ملے تووہ ٹھیک ہے، این اے122 سے ہارگئے تودھاندلی ہوگئی۔ہم نیعمران خان اورعلیم خان کواکٹھے شکست دینے کے ساتھ جماعت اسلامی، عوامی تحریک، عوامی مسلم لیگ سمیت ان کی حمایت کئی جماعتوں کوبھی شکست دی، مصروفیت کے باعث ضمنی انتخاب کے نتائج کاتفصیلی جائزہ نہیں لے سکا۔ منگل کو انھوں نے فیروزپورروڈپرواقع دفترمیں میڈیاسے گفتگومیں کہا کہ2002ئ ، 2008ئ ، 2013ئ اور حالیہ انتخاب کے نتائج کاجائزہ لیکراپنی کمی کوتاہیاں دور کریں گے۔ اپنے حلقے کے عوام اور کارکنوں کاتہہ دل سے شکرگزارہوں جنہوں نے مجھے دوبارہ منتخب کیا، ضمنی انتخاب سے56 ہزارووٹوں کی دھاندلی کاالزام ختم ہوگیاہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان اورتحریک انصاف والے اگرمجھے دوست سمجھتے ہیں توپیغام دیناچاہتاہوں، اب اناچھوڑدیں اور پاکستان کی بات کریں، عمران خان سے گزارش ہے نوجوانوں کو وہ تربیت دیں جووہ اپنے بچوں کودیناچاہتے ہیں جس میں بڑوں کی عزت اوربچوں سے شفقت کرنا شامل ہے، عمران خان سخت زبان استعمال کرناچھوڑدیں، قائدین کے بارے میں نازیباالفاظ استعمال کرنامناسب نہیں ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…