جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

بیوی کے ہراساں کرنے پر شوہر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

datetime 21  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بیوی کے ہراساں کرنے پر بھارت میں 27 سالہ شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، مرنے سے پہلے اس نے اپنی بیوی کے خلاف ویڈیو بھی بنائی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے رائے گڑھ ضلع کے بیاورا ٹان میں اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر مذکورہ شخص نے خودکشی کرلی، فون پر ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی ہر پندرہ دن میں اپنے والدین کے گھر جاتی تھی۔مذکورہ شخص نے بتایا کہ واپس آنے پر وہ میرے والدین سے لڑتی تھی، خودکشی کرنے والے شخص نے اپنے سسرال والوں پر بھی ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔پولیس اسٹیشن کے انچارج وریندر ڈھاکڈ نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے، ویڈیو میں اس شخص کا کہنا تھا کہ بیوی کو واپس لانے کی کوششوں کے باوجود اس نے اکیلے رہنے پر اصرار کیا۔گجرات میں بھی خودکشی کا ایک کیس سامنے آیا تھا، 4 جنوری کو، گجرات پولیس نے ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جب اس کے 39 سالہ شوہر نے اپنی موت کا ذمہ دار ایک ویڈیو اسے ٹھہرایا تھا۔یہ شخص 30 دسمبر کو زمرالا گاں میں اپنے گھر کی چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا، ویڈیو میں اس نے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیوی کو میری کی موت کا سبب بننے پر سبق سکھایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…