منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

صاحبزدہ حامد رضاء کا مطالبات نہ ماننے پر احتجاج کی طرف جانے کا اعلان

datetime 2  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی پر باہر سے بیان تو آئینگے،اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کی طرف واپس جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ کچھ لوگ راتوں رات پیپر سائن ،ڈیل کرکے ملک سے فرار ہوگئے تھے، بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل کے تحت نہیں آئینی اور قانونی جنگ لڑ کر باہر آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جن سیاسی قیدیوں کی بات کر رہے ہیں ان کی رہائی بھی اسی طریقہ کار پر ہوگی، صرف پنجاب کے اندر ایف آئی آرز کی تعداد ہزاروں میں ہے، ہر ایف آئی آر کے اندر سو، دو سو لوگ نامعلوم لکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکن یا رہنما کو عدالتوں سے ریلیف ملتا ہے تو ان کو نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، ہم پراسیکیوشن کی میلافائیڈ پریکٹس روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا موقف ہے کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل ہو ہی نہیں سکتا، ملٹری کورٹس سے جتنے لوگوں کو سزائیں ہوئیں کیا کسی کو پتہ ہے کہ ان پر چارج کیا تھا؟ جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں وہ ہائیکورٹ میں جائیں گے وہاں سے ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے کچھ ٹوئٹس ہوئے اور وہ ٹاک آف دی ٹائون بن گئے، جب آپ انسانی حقوق کی پامالی کریں گے تو باہر سے بیان آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر معصوم اور نہتے شہریوں پر گولیاں نہ برساتے، آپ پارلیمنٹرینز کے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال نہ کرتے، آپ گھروں کے اندر خواتین کو نہ اٹھاتے، اگر یہ سب کچھ نہ ہوتا تو کیسے ممکن تھا کہ باہر سے کوئی ٹوئٹ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آپریشن رجیم چینج کے اندر جو بائیڈن کی حکومت باقاعدہ ملوث تھی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانتی تو ہم احتجاج کی طرف واپس جائیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…