بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ہونڈا کا سی ڈی 70اور سی جی 125 بارے اہم اعلان

datetime 28  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ہونڈا پاکستان نے اپنی سی ڈی 70اور سی جی 125موٹر سائیکلوں کا 2025ء کیلئے تازہ ترین اقساط کے منصوبے کا اعلان کردیا جس میں تمام منصوبوں میں 25فیصد ایڈوانس کیساتھ 3سال تک ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔

ہونڈا کی موجودہ لائن اپ مختلف قیمت پوائنٹس پر محیط ہے، انٹری لیول سی ڈی 157,900سے شروع ہوتی ہے جبکہ پریمیم ماڈل جیسے سی بی 150 493,900 تک جاتا ہے۔سی ڈی 70، ایک لاکھ 57ہزار 900، سی ڈی 70ڈریم، ایک لاکھ 68ہزار 900روپے، سی جی 125، 2لاکھ 34 ہزار 900 روپے، ہونڈا پرائیڈ دو لاکھ 8ہزار 900، ہونڈا سی جی 125سیلف 2لاکھ 82ہزار 900، ہونڈا سی بی 125ایف 3لاکھ 90 ہزار 900، ہونڈا سی بی 150ایف 4لاکھ 93ہزار 900روپے کی ہے۔سی ڈی 70ماڈل کے تمام ویرینٹ کیلئے 39,475روپے 25فیصدکی ابتدائی ادائیگی کے علاوہ 1,800روپے کی پروسیسنگ فیس، کل 41,275روپے لازمی دینا ہونگے۔بارہ ماہ کے پلان میں ماہانہ 9,869، 24 ماہ کے پلان میں ماہانہ 5,116اور 36 ماہ کے پلان میں ماہانہ 5,357ادا کرنے ہونگے۔

سی جی 125 کیلئے 58,725 روپے 25فیصدکے علاوہ 1,800روپے پروسیسنگ فیس، کل 60,525روپے کی ڈائون پیمنٹ درکار ہوگی۔بارہ ماہ کے پلان میں ماہانہ 14,682، 24ماہ کے پلان میں ماہانہ 7,611اور 36ماہ کے پلان میں ماہانہ 7,969ادائیگی کرنا ہوگی۔تمام ماہانہ اقساط میں پروسیسنگ چارجز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی شامل ہیں۔ فنانسنگ آپشنز کا مقصد ہونڈا کی موٹر سائیکل لائن اپ کو پاکستانی صارفین کیلئے منظم ادائیگی کے منصوبوں کے ذریعے مزید قابل رسائی بنانا ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…