اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی بہترین 10؍ افواج میں پاک فوج سرفہرست

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)دنیا کی بہترین دس افواج میں پاکستان سر فہرست ہے ، پاکستانی فوج امریکا سے بھی بہتر ہے اور یہاں تک کہ برطانیہ سے بھی جنگی گیمز جیتے ہیں۔امریکی ویب سائٹ ’’دی ٹاپ ٹن‘‘ کے مطابق دنیا کی بہترین افواج میں پاکستان پہلے، امریکا دوسرے، بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ٹاپ ٹین فہرست میں بالترتیب چین، روس، برطانیہ (جو اسکاٹ لینڈ ، انگلینڈ ، ویلز اور آئرلینڈ کا مجموعہ ہے) ، جرمنی، فرانس ، اسرائیل ہے۔پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک کیوں ہے اور وہ کیسے بھارت کو شکست د ے سکتی ہے ویب سائٹ نے اس کی دس وجوہات بتائیںہیں۔1) پاکستان اور بھارت کے درمیان1947 میں پہلی جنگ میں پاکستان کے پاس بندوق کے علاوہ کوئی ہتھیار نہیں تھا اور بھارت کے پاس ٹینکوں کی کافی تعداد کے ساتھ بھاری جنگی سازو سامان تھا یہ جنگ ہار جیت کے بغیر ختم ہوئی، دونوں اطراف مجموعی فوجی ہلاکتیں1500تھیں۔ 2) کہا جاتا ہے کہ دوسری جنگ میں پاکستان بھارت سے ہار گیا لیکن حقیقتاً پاکستان کو اس جنگ میںفتح نصیب ہوئی۔اس جنگ کے وقت پاکستان کی فوجی تعداد دو لاکھ ساٹھ ہزار جب کہ بھارتی فوج سات لاکھ تھی ، اس جنگ میں بھارت کے پاس ایٹمی ہتھیار تھے جب کہ پاکستان کے پاس نہیں تھے۔3) 1971کی جنگ میں پاکستان کو مشرقی پاکستان کی وجہ سے نقصان ہوا۔ اس وقت مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے آزادی چاہتا تھا،یہی وجہ ہے کہ مغربی پاکستان کا مقابلہ دو حریفوں بھارت اور مشرقی پاکستان سے تھا۔4) پاکستان 1999کی کارگل جنگ جیت چکا تھا حالانکہ کارگل جنگ میں پاکستان نے فضائیہ اور بحریہ کو استعمال نہیں کیا تھا۔جب کہ بھارت نے فضائیہ اور انفنٹری کو استعمال کیا۔اس جنگ میں پاکستان کے پانچ ہزار فوجی شہید ہوئے جب کہ بھارت کے تیس ہزار فوجی مارے گئے۔ 5) پاک فوج 2010 اور 2012 میں ورلڈ وائڈ مقابلوں میں پہلے نمبر پر رہی۔6) 2008 کے بعد سے پاکستان کی جوہری طاقت میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان کی جوہری طاقت بھارت سے زیادہ مضبوط ہے۔ 7) پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارت کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ اس کی آبادی زیادہ ہے۔8 پاکستان آرمی کمانڈوز اس کرہ ارض پر سب سے سخت ترین فورس تصور کیے جاتے ہیں پہلے نمبر پر امریکی،دوسرے پر برطانوی اور تیسرے پر پاکستانی کمانڈوز ہیں۔9) پاکستانی فوج دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے۔10) پاک کمانڈوز سائز بہت خاص احیثیت کا حامل ہے ،پاک فوج نے بہادری کے کئی تمغے حاصل کیے ہیں۔ –



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…