واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے ایران کے دو اداروں اور دو افراد پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔ان افراد اور اداروں کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے حساس نیویگیشن اجزا کی تیاری اور فراہمی سے بتایا جاتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خزانہ کے ایک بیان میں کہاگیاکہ آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس سے وابستہ “خود کفالت جہاد آرگنائزیشن ایرانی حکومت کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ان بنیادی اجزا کو ڈرونز اور میزائل کی پیداوار اور ترقی میں استعمال کرتی ہے۔اس کے ساتھ ہی امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے ڈرون اور میزائل پروگرام میں ملوث ایک شخص اور دو دیگر اداروں پر پابندیاں بھی عائد کر دیں۔