لاہور ( این این آئی) لاہور میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے 11اور 12نومبر (پیر اور منگل )کو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سموگ کے تدارک کے لئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12نومبر کو بادلوں میں 30فیصد نمی کا امکان ہے۔
سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والے بادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا،آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیارکی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔