جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے الیکٹرانک پیمنٹ کے 4مالی اداروں کو لائسنس جاری کردیئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان میں الیکٹرانک پیمنٹس کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے الیکٹرانک پیمنٹ کے 4مالی اداروں کو لائسنس جاری کردیئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق لائسنس لینے والے ادارے چھ ماہ میں پائلٹ پراجیکٹ مکمل کریں گے الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز، پیمنٹ سسٹم آپریٹر اور پیمنٹ سسٹم پرووائیڈر کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔

الیکٹرانک پیمنٹس کے تین ادارے پائلٹ پراجیکٹ مکمل کرنے کے مرحلے میں ہیں جبکہ تین ٹیکنالوجی مالی فرمز کے پاس پائلٹ آپریشنز کی منظوری موجود ہے۔ پاکستان میں اس وقت چار ادارے الیکٹرانک پیمنٹس کے آپریشنز کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2024تک ملک میں 42لاکھ ای والٹس اکاؤنٹ کھل چکے ہیں جبکہ ای والٹس سے 46لاکھ ادائیگی کارڈ جاری ہوچکے ہیں، ای والٹس کے ذریعے 232ارب روپے کی 8کروڑ 21لاکھ پیمنٹس ہوچکی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ای والٹس کے ذریعے سالانہ بنیاد پر اکاؤنٹس اور ادائیگی میں بالترتیب 163اور 117فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…