ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حنا پرویز بٹ کی اداکارہ نرگس کی ہر ممکن قانونی مدد کی یقین دہانی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد سنگین مجرمانہ فعل ہے، ملزم کو سزا دلوائی جائے گی۔لاہور میں ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کی۔ اْنکا کہنا تھا کہ اداکارہ نرگس کے ساتھ ایک پروٹیکشن آفیسر اٹیچ کردیا ہے، اداکارہ کی قانونی امداد کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔

انہون نے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد سنگین مجرمانہ فعل ہے جس پر کمپرومائز نہیں کرینگے۔حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد معمولی بات نہیں، ملزم کو سزا دلوائی جائے گی، ہر خاتون کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، گھریلو تشدد کے واقعات پر حکومتی پالیسی انتہائی سخت ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ غزالہ عرف نرگس کو پولیس انسپکٹر شوہر ماجد بشیر نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔اداکارہ کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شوہر نے تشدد کرکے میرا جبڑا توڑنا چاہا، پسٹل سے چہرے پر لگاتار وار کیے۔انہوں نے بتایا کہ شوہر میرا فارم ہائوس اپنے نام کرانا چاہتا ہے، زیورات و نقدی کے لیے دباو? ڈال رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…