بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

”اپنی چھت… اپنا گھر”پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع

datetime 21  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)”اپنی چھت…اپنا گھر”پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکانوں کی تعمیر شروع ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت… اپنا گھر پروگرام کے تحت مکان بنانے والے خوش نصیب شہریوں کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صرف دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں لاہور، قصور اور دیگر اضلاع میں پہلی قسط حاصل کرنے والے افراد نے زور و شور سے مکانوں کی تعمیر شروع کر دی ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت… اپنا گھر” پروگرام کے قرض کی دوسری قسط کا اجراء شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ہر ضلع میں درخواست گزار کی آسانی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سپیشل ڈیش بورڈ پر” اپنی چھت… اپنا گھر”پروگرام کی مانیٹرنگ کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد” اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کیلئے پورٹل سے رجوع کر چکے ہیں۔ ”اپنی چھت…اپنا گھر” پروگرام کیلئے تقریباً پونے چار لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ غریب آدمی کیلئے اپنی چھت میری ترجیحات میں اولین ہے۔

پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی حقدار قرض سے محروم نہ رہ جائے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں” اپنی چھت… اپنا گھر” پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری ہاوسنگ اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، ڈی جی پھاٹا سیف انور جپہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…