جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بلاول پھر ”ماموں ”بن گئے ،بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

datetime 21  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش پر سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش بھی اکتوبر میں ہوئی، ان کے ہاں پہلے دونوں بیٹوں کی پیدائش بھی اسی مہینے میں ہی ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم زرداری کی پیدائش 10 اکتوبر 2021، دوسرے بیٹے میر سجاول زرداری کی پیدائش 6 اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش بھی اکتوبر میں ہی ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 20 اکتوبر کو ہوئی۔بختاور بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے محمود چوہدری سے 31 جنوری 2021 کو شادی کی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی۔دونوں کی جانب سے اپنے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیے جانے کی پوسٹس پر متعدد سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے جوڑے کو مبارک باد پیش کی۔بعض افراد نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر ”ماموں” بن گئے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…