ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

گیم شروع ہوچکی ہے، بولیاں لگ رہی ہیں ،بکنے اور بکانے والوں کے درمیان مقابلہ ہے،شیخ رشید

datetime 19  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گیم شروع ہوچکی ہے، بولیاں لگ رہی ہیں ، بکنے اور بکانے والے دونوں موجود ہیں اور دونوں کے درمیان مقابلہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ترمیم پر کچھ نہیں کہہ سکتا ، کلیم اللہ ، سمیع اللہ بال چل رہا ہے، سیٹی بجنے والی ہے اور ان کا ٹائم گزر گیا گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے پھر یہ کہیں گے مجھے کیوں نکالا۔

شیخ رشید نے کہاکہ انہوں نے کرفیو میں کانفرنس کی، لوگ کانفرنس کو سیلیبریٹ کرتے ہیں انہوں نے کانفرنس والے دن پابندی لگادی، ہو کا عالم بنادیا، سکولوں، کالجوں اور دفاتر کو بند رکھا گیا اور لوگوں کا کاروبار تباہ کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پورے اسلام آباد کو 5 دن بند رکھا گیا، ترمیم کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، میں مولانا فضل الرحمان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں، میرا مولانا فضل الرحمن کے والد صاحب سے بڑا اچھا تعلق رہا ہے، آج عوام کے درمیان مولانا فضل الرحمان کا بڑا مقام ہے، میں بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ 40دن کے چلے میں وکٹری پر رہا ہوں، ہر قسم کے فیصلے کیلئے تیار ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…