منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بلاول بھٹو نے بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی۔جمعہ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ جمہوریت کے دعویدار ہیں، ہمیں آپ سے بہت توقعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو نے بیرسٹر گوہر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ (آج) ہفتہ کو آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں، آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سے حتمی مسودے پر مشاورت کریں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے بانی عمران خان سے حتمی آئینی ترمیمی مسودے پرمشاورت کیلئے 4رکنی کمیٹی بنا دی ہے جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور حامد خان شامل ہیں۔کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترمیمی بل پر بریفنگ دے گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں اسد قیصر بھی شامل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…