اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

بچے کی پیدائش پر نرس کی 5 ہزار ٹِپ کی ڈیمانڈ، پیسے نہ ملنے پر بچہ ہلاک

datetime 4  اکتوبر‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں ایک نرس کی رقم کی ڈیمانڈ کی وجہ سے خاندان اپنے نومولود سے محروم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر مین پوری میں پیش آیا جہاں اسپتال میں سنجلی نامی خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔رپورٹس کے مطابق خاندان نے بتایا گیا کہ نرس جیوتی بھدوریا نے مبینہ طور پر ٹپ کے طور پر 5ہزار 100 بھارتی روپیکا مطالبہ کیا، جب خاندان والے نرس کو رقم ادا نہ کرسکے تو نرس نے نومولود کو لیبر روم کے میز پر ہی چھوڑ دیا اور رقم کی ادائیگی نہ کرنے تک بچہ دینے سے انکار کردیا

۔بتایا جارہا ہے کہ بچے کے والد نے اپنے بھائی سے ادھار رقم لی اور نرس کو ادا کی لیکن نومولود کے 40 منٹ تک میز پر پڑا رہنے کے سبب طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد اسے دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان والوں نے اسپتال اور نرس کے انسانیت سوز رویے پر پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر ایکشن لیتے ہوئے میڈیکل ٹیم بھی تشکیل دی گئی جب کہ نرس کو فوری طور برطرف کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…