جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اگر مسلمان ایک ہو جائیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں چھو نہیں سکتی،ڈاکٹرذاکرنائیک

datetime 4  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہاہے کہ اگر مسلمان ایک ہو جائیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں چھو نہیں سکتی، مشرق وسطی کی صورتحال پر یہی کہوں گا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تقسیم نہ ہو۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان آنے کی تمنا بہت سالوں سے تھی ، اللہ نے یہ خواہش پوری کی ، جس پر بہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ نے گورنر ہائوس سے جاری انیشیٹیوز کے بارے میں بتایا، جس طریقے سے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے اللہ انھیں جزائے خیر دے ، امید اور دعا کرتا ہوں کہ گورنر ہائوس سے خدمت خلق کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال پر یہی کہوں گا کہ آئو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تقسیم نہ ہو ، آج کے حالات میں مسلمان تقسیم ہیں اسی لیے خسارے میں ہیں ، اگر مسلمان ایک ہو جائیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں چھو نہیں سکتی۔

انہوں نے کہاکہ نوے اور اسی کی دہائی میں سائنس پر تحقیق کرنے کے لیے عربی کا مطالعہ لازمی ہوتا تھا، اس وقت کا مسلمان قرآن و حدیث سے جڑا تھا اس لیے مسلمان سائینس کے میدان میں ترقی کررہا تھا۔مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ آج کی تاریخ میں مسلمان سائنسی میدان میں پیچھے ہے ، کیونکہ قرآن و حدیث کو چھوڑ دیا ، اگر ہم پھر سے قرآن و حدیث سے جڑ جائیں تو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پھر آگے ہوں گے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…