منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانیوالے 5 مسافر گرفتار

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں سعودی عرب سفر کرنے والے 5 مسافروں کو گرفتار کیا گیا جن میں نوری انور، آسیہ بی بی، ثمینہ بی بی، سکینہ بی بی اور محمد اکرم شامل ہیں۔

مسافروں نے پاکستانی پاسپورٹ پر فلائٹ نمبرQR 611 اورXY 638 کے ذریعے سعودی عرب سفر کرنے کی کوشش کی، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے، جو ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔ملزمان سفری اخراجات کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت سلمان، محمد نعمان اور محمد حسین کے نام سے ہوئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کے دستاویزات مشکوک پائے گئے۔محمد حسین نامی مسافر کے موبائل فون سے جرمنی کا جعلی ویزا برآمد کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے عاصم نامی ایجنٹ سے دستاویزات بنوانے کے لیے ڈیل کی۔

عاصم نامی ایجنٹ نے گرفتار ملزمان کے لیے آذربائیجان کے اسٹڈی ویزوں کا بندوبست کیا، ملزمان کو آذربائیجان پہنچنے پر جرمنی کے ویزے ملنے تھے، اس مقصد کے لیے عاصم نامی ایجنٹ کو سلمان اور نعمان نے 3 لاکھ روپے فی کس جبکہ محمد حسین نے 8 لاکھ روپے ادا کیے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…