ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ایک بار پھر سے وراننگ

datetime 30  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر سے وراننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب پولیس کو دوبارہ وارننگ دیتا ہوں، اگلی دفعہ ایسا کیا تو میں تم لوگوں کو چھوڑو گا نہیں،قانون کے اندر رہ کر قانون کی مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے ، اگر تم مجھ پر ظلم کروگے تو تم لوگ کیا سمجھتے ہو کہ کیا کوئی پوچھنے والا نہیں ، آپ ثابت کر دے کہ خیبرپختونخوا کے وسائل جلسوں میں استعمال ہو رہے ہیں ،یہ گولیاں اور شیلنگ ہمیں اپنے مقصدسے نہیں ہٹا سکتے ، یہ جو غیر جمہوری حکومت آئی ہے ،یہ غیر آئینی ترامیم کر رہی ہے، جہاں جہاں حکم ملے گا وہ جلسہ کرینگے ،یہ گولیاں اور تشدد ہمارا وقت ضائع کر سکتی ہے مقصد تبدیل نہیں کر سکتی،میں وزیر اعلیٰ ہوں اپنے وسائل ڈھنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا۔

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ جو غیر جمہوری حکومت آئی ہے ،یہ غیر آئینی ترامیم کر رہی ہے ۔یہ گولیاں اور شیلنگ ہمیں اپنے مقصدسے نہیں ہٹا سکتے ۔ آپ ثابت کر دے کہ خیبرپختونخوا کے وسائل جلسوں میں استعمال ہو رہے ہیں ۔اگر تم مجھ پر ظلم کروگے تو تم لوگ کیا سمجھتے ہو کہ کیا کوئی پوچھنے والا نہیں ۔پنجاب پولیس کو دوبارہ وارننگ دیتا ہوں۔ اگلی دفعہ ایسا کیا تو میں تم لوگوں کو چھوڑو گا نہیں ۔قانون کے اندر رہ کر قانون کی مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے ۔2017 کے پولیس ایکٹ پر کام کر رہے ہیں ۔نگران حکومت میں پولیس پر وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے ۔ جہاں جہاں حکم ملے گا وہ جلسہ کرینگے ۔ یہ گولیاں اور تشدد ہمارا وقت ضائع کر سکتی ہے مقصد تبدیل نہیں کر سکتی ۔ میں وزیر اعلیٰ ہوں اپنے وسائل ڈھنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا ۔

میرے قافلے میں مشینری راستہ کلیئر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیر اعلی ہوں ۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے گھر والوں کا احساس کیا ۔کسی کا غلط حکم نہ مانیں ،نتائج آپ نے خود بھگتنے ہونگے ۔عظمیٰ بخاری کہتی ہے میں خبیر پختونخوا میں جلسہ کروں ۔ میں کیوں یہاں جلسہ کروں ،پورے پاکستان میں جلسہ کرونگا ۔ بلاول ،مولانا ،پی ڈی ایم اور دیگر جلسے کررہے ہیں انہیں کوئی روکنے والا نہیں ۔ قوانین میں ترمیم کریں گے ۔ عوام کو بہترین انصاف کے لئے قوانین بنا رہے ہیں ۔کسی کو ہم طاقت کا غلط استعمال کرنے نہیں دینگے ۔ہم خود اس سے متاثر ہیں۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…