منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا ایسامثالی گاؤں جہاں تمام اختیارات امام مسجد کے پاس ہیں

datetime 30  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمالیہ (این این آئی)کمالیہ کے نواحی علاقہ ماموں کانجن میں ایک ایسا گاؤں ہے جہاں پر تمام اختیارات امام مسجد کے پاس ہیں، گاؤں میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے شادی بیاہ پرگانے بجانے اور آتش بازی پرپابندی ہے اور علاقے کی صفائی کا ذمہ خود گاؤں والوں نے اٹھا رکھا ہے۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں واقع ماموں کانجن کے ایک گاؤں 493گ ب میں گزشتہ 7 سال سے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں ہوتے، تمام گاؤں والے امام مسجد کی بات مانتے ہیں اور ان ہی کے کہنے پر یہاں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے تاہم گاؤں کے تمام بڑے بوڑھوں کو اپنے اپنے گھروں میں حقہ پینے کی اجازت ہے۔ امام مسجد مولانا محمد امین کے کہنے پر کسی کو شادی بیاہ یا دیگر خوشی کے مواقع پر ڈھول، گانے بجانے اور آتش بازی کی اجازت نہیں ہے۔

امام مسجد مولانا محمد امین کا کہنا ہے کہ گاؤں میں ٹی ایم اے کے خاکروب نہیں ہیں اور گاؤں کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ویلفیئر سوسائٹی بنا رکھی ہے۔10 ہزار سے زائد کی آبادی کے گاؤں میں صرف ایک مرکزی مسجد ہے، اس مسجد میں تمام لوگ نماز جمعہ اور عیدین کی نمازیں پڑھتے ہیں، اذان صرف مرکزی مسجد میں دی جاتی ہے جو تمام مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے سنائی دیتی ہے۔بلاشبہ یہ مثالی گاؤں ہماری شاندار اسلامی ثقافت اور تہذیب کا آئینہ دار ہے، اجتماعی کوشش سے ہر گاؤں اور شہر کو ایسا ھی فلاحی، انتظامی مرکز بنایا جا سکتا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…